پی ڈی ایم احتجاج، ایم کیو ایم کی شرکت غیر یقینی


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج میں شرکت کی دعوت پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ 

ایم کیو ایم کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پی ڈی ایم کے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

حافظ قرآن، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں، پی ڈی ایم

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لیگی کارکنوں کو اسلام آباد احتجاج میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف نے اس کی ذمہ داری چیف آرگنائز مسلم لیگ ن مریم نواز کو دی ہے۔

پنجاب انتخابات کیس، سپریم کورٹ میں اہم سماعت آج ہوگی

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج بروز پیر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں