پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید گرفتار


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔

سینئر صحافی اوریا مقبول جان بھی گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔


متعلقہ خبریں