پشاورمیں ہنگامے،ریڈیو پاکستان کی عمارت نذرآتش، 4 افراد جاں بحق


پشاور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل مظاہرین کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا دی گئی۔ چار افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پشاور پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے، عمران خان

اس حوالے سے ڈی جی ریڈیو پاکستان نے بتایا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک عمارت پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ اب تک 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ پشاور میں ہنگاموں کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق 4 ڈیڈ باڈیز کو بھی ایل آر ایچ لایا گیا ہے جن کو گولیاں لگی تھیں۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے، ٹانگوں ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں۔ ایل آر ایچ کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اس وقت ہائی الرٹ پر ہے۔

 


متعلقہ خبریں