شاہ محمود قریشی کو وکلا نے گرفتاری سے بچالیا


وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو وکلاء اور انکے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچا لیا۔

شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور دیگر کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہینچے جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنی تھی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کارکنان او وکلا نے انہیں بچا لیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی لاہور میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں