امریکا کسی ایک سیاسی جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

America

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پُرامن طور پر اپنی شکایات کا اظہار کریں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر امریکا کا بھی رد عمل سامنے آگیا۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کسی ایک امیدوار یا سیاسی جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا۔

عمران خان کو بحریہ ٹاؤن القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے گرفتار کیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستانی حکام کو چاہیے کہ حقوق اور جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون اور آئین کے مطابق ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں۔

دوسری طرف ترجمان یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے مسائل خود پاکستانی عوام نے ہی حل کرنے ہیں۔ بات چیت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے موجودہ مسائل کا حل ممکن ہے۔

عمران خان پولیس لائن ہیڈکوارٹر منتقل

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ نیب کے اعلامیے کے مطابق انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عمران خان کو آج نیب اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں