وارنٹ ہیں تو میرے پاس آئیں، جیل جانے کو تیار ہوں، عمران خان


سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ وہ  اس وقت  بڑی پارٹی کا سربراہ ہیں، 50 سال سے قوم انہیں جانتی ہے، انہیں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا  کہ عزت ہر شہری کی ہونی چاہیے، وہ قوم کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا؟ پتہ تو تب چلتا جب تحقیقات ہوتیں، بے قصور ہوتا تو سامنے آجاتا۔

عمران خان کےاعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، پاک فوج

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  وہ سابق وزیراعظم پنجاب کی حکومت ہوتے ہوئے ایف آئی آر میں نام نہیں دے سکے، تحقیقات میں ثابت ہوا کہ 3 شوٹر نے گولیاں چلائیں۔
جب ثابت ہواکہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی تو جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ وہ اسلام آباد جارہے ہیں، پولیس، رینجرز ،ایف سی اور فوج لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کے پاس وارنٹ ہیں تو ان کے پاس آئیں، وہ جیل جانے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی سے پہلے اتنی بڑی کوئی جماعت نہیں آئی، فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد بند کرنا، خرچہ کرنا جیسے ملک کا بہت بڑا مجرم آرہا ہے۔ ان  پر کوئی کیس نہیں، ڈرامہ نہ کیا جائے، وارنٹ دیں۔


متعلقہ خبریں