طیارے میں سوار خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

فائل فوٹو


نئی دہلی: بھارتی طیارے میں سوار ایک خاتون مسافر کو بچھو نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ ناگپور سے ممبئی کے لیے روانہ ہوا تھا کہ دوران پرواز خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا، خاتون کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور جہاز کے ائرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہمارے حکام خاتون کے زیر علاج رہنے تک اسپتال میں موجود رہے اور متاثرہ خاتون کو امداد کے حوالے سے ہر طرح کی پیشکش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا پھانسی، سنگسار اور کوڑے کی سزائیں بند کرنے کا مطالبہ

جہاز کی لینڈنگ کے بعد اس کی مکمل طور پر تلاشی لی گئی اور بچھو برآمد کر لیا گیا۔

ایئر لائن نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی جہازوں میں چوہوں یا پرندوں کے حوالے سے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں