سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کا سلسلہ جمعہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج اور کل بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق آج اور کل بعض علاقوں میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے باعث تیز ہوائیں، افقی حدِ نگاہ تقریباً ختم ہونے، ژالہ باری اور اچانک سیلاب کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں بلند لہروں کے ساتھ بعض مقامات پر بگولے یا پانی کی سطح پر بننے والے گردابی طوفان بھی پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جازان میں موسلادھار بارش کا امکان
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق جازان ریجن کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
حروب، الریث، الدائر، العیدابی، فیفا، العارضہ، الحرث، الطوال، الدرب، بیش، صبیا، ضمد، ابو عریش، احد المسارحہ اور صامطہ میں درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جازان اور فرسان میں درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔
عسیر میں بھی بارش کی پیشگوئی
عسیر ریجن کے مختلف علاقوں میں بھی درمیانی سے موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ابہا، خمیس مشیط، احد رفیدہ، سراۃ عبیدہ، الحرجة، ظہران الجنوب، الفرشہ، النماص، تنومہ، رجال المع، بارق، محائل عسیر، المجاردہ اور بلقرن میں درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
الباحہ ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش
الباحہ ریجن میں بھی کئی علاقوں کے لیے درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بالجرشی، المندق، قلوہ، بنی حسن، القریٰ، المخواہ، الحجرہ اور العقیق میں بارش کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ میں بھی بارش
مکہ مکرمہ ریجن کے طائف، میسان، اضم اور العرضیات میں درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ مکہ مکرمہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مدینہ منورہ کے علاقوں میں بھی بارش متوقع
مدینہ منورہ ریجن میں مدینہ منورہ شہر، العلا اور خیبر میں جمعرات تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب وادی الفرع، بدر اور المہد میں بھی جمعہ تک درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
حائل میں جمعرات تک بارش
حائل ریجن کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
حائل، موقق، الشملی، الحائط، الغزالہ، السلیمی، سمیرا، الشنان اور بقعاء میں پیر سے جمعرات تک ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
تبوک ریجن بھی بارش کی زد میں
تبوک ریجن کے لیے بھی موسمیاتی پیشگوئی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تبوک، حقل، البدع، ضباء، تیماء اور املج میں جمعہ تک ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
