ضمنی بلدیاتی انتخابات، کراچی پر پیپلزپارٹی کی حکمرانی برقرار

پولنگ

کراچی میں الیکشن کمیشن کو تمام نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے، ترجمان کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی 7 اور جماعت اسلامی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 97 یوسیز جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

جماعت اسلامی 86 یوسیز پر کامیابی کے بعد دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 42 یوسیز پر کامیاب قرار پا کر تیسرے نمبر پر ہے۔

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

مسلم لیگ ن 7یوسیز میں کامیابی حاصل کر سکی، جمعیت علمائے اسلام 3 یوسیز جیتنے میں کامیاب ہوئی، تحریک لبیک اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 یوسیز کے نتائج اعتراضات پر سماعت کے باعث روکے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں