عمران خان کی پیشی پر کسی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہو گا، اسلام آباد پولیس کی وارننگ


اسلام آباد: کیپیٹل پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے اجتماع کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر ہدایات جاری کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ  اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہو گا۔

پولیس کے مطابق امن و عامہ کے پیش نظر جی 10 پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہو گی اس لیے شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی بحالی ایگزیکٹو آرڈر سے ہوسکتی ہے، اسی سے رخصت بھی ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے اور عمران خان کی عدم پیشی پر ضمانت خارج ہونے کے امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں