برطانیہ، بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے قبل بکنگھم پیلس پر حملہ

برطانیہ، بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے قبل بکنگھم پیلس پر حملہ

لندن: بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی سے قبل بکنگھم پیلس پر حملہ ہوا ہے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکر لیا ہے۔

برطانیہ، بورس جانسن کو قرض دلانے پر قواعد کی خلاف ورزی پہ چیئرمین بی بی سی مستعفی

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اور مرر کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی 6 مئی کو ہو گی جس میں شرکت کے لیے پوری دنیا سے اہم سربراہ مملکت برطانیہ پہنچ رہے ہیں لیکن اس تاریخی موقع سے صرف چار دن قبل بکنگھم پیلس پر حملہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرولڈ دھماکہ کیا، محل کے میدان میں شارٹ گن کے کارتوس پھینکے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ محل کے باہر مشتبہ شخص کہہ رہا تھا کہ بادشاہ کو قتل کردوں گا اور وہ گزشتہ کئی دنوں سے وہاں مقیم بھی تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیے جانے والے حملے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور جس وقت بکنگھم پیلس پر حملہ کیا گیا اس وقت باد شاہ چارلس اور کنسورٹ کمیلا پارکر شاہی محل میں موجود ہی نہیں تھے۔

برطانیہ کے بڑے بینکوں کا برانچز بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ باد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن میں سیاحوں کی بہت بڑی تعداد پہنچ گئی ہے جب کہ تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔

میڈیا رپورٹس کے تحت تاج پوشی کی تقریب میں دو ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے جن میں متعدد اہم شخصیات شامل نہیں ہیں، پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کریں گے۔

خبر رساں ادارو ں کے مطابق تاجپوشی کی تقریب میں روس، بیلاروس، ایران، میانمار، افغانستان، شام اور وینزویلا کو مدعو نہیں کیا گیا ہے جب کہ شمالی کوریا اور نکاراگوا کے سربراہان مملکت کے بجائے اعلیٰ سفارتکاروں کو بلایا گیا ہے۔

ملکہ الزبتھ کی قائم کردہ مثال کی پیروی کروں گا، کنگ چارلس

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں