نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ

اضافے کے بعد بجلی کے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ  کی شرائط پر کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی ۔

ذرائع کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ، بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ زرعی صارفین کو  بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔

بجلی مہنگی ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں