پنجاب میں الیکشن، پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

Supreme Court

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں 14مئی کو الیکشن کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک ہی دن الیکشن کرانے پر اتفاق ہو گیا، اسحاق ڈار

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے 4 اپریل کے جاری کردہ حکم نامے پر من و عن عمل کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے اس حوالے سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ معزز عدالت کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخاب کروایا جائے، آئین سے انحراف کی راہ روکنے کیلئے عدالتی فیصلے کی روشنی میں 14 مئی کو انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے انتخابات کے انعقاد کے لائحہ عمل کی تیاری کی تجویز دی، پی ٹی آئی نے عدالت میں کروائی گئی یقین دہانی کی روشنی میں خصوصی مذاکراتی کمیٹی قائم کی۔

اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات پر اتفاق نہیں ہو سکا، شاہ محمود قریشی

ترجمان کے مطابق جے یوآئی ف کے علاوہ پی ڈی ایم اتحاد نے مذاکرات کیلئے اپنے نمائندے نامزد کیے، مذاکرات کے ذریعے فریقین کے درمیان تین نکات پر اتفاقِ رائے ہوا، فریقین متفقہ طور پر سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات اہم ہیں۔


متعلقہ خبریں