بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ میسی مشکل میں پھنس گئے


فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے معروف فٹبالر لیونل میسی کو بغیر بتائے سعودی عرب جانے پر 2 ہفتے کیلئے معطل کردیا۔

اسپورٹس سے متعلق خبر رساں ادارے سکائے اسپورٹس کے مطابق پی ایس جی کی جانب سے لیونل میسی کو ٹریننگ میں غیر حاضر ہونے کے باعث بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا۔ کلب کے مطابق دو ہفتے کی معطلی کے دوران میسی نہ ہی کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی میچ کھیل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر میسی کی سعودی عرب میں گھومنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کا سعودی میں دوسری چھٹیوں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے’۔

چھ مرتبہ فٹبال کے سب سے بڑے انفرادی اعزاز بیلن ڈار اپنے نام کرنے والے میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی۔ پی ایس جی کے ساتھ دو سالہ معاہدہ موسم گرما میں ختم ہوگا۔ معاہدہ ختم ہونے پر میسی کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ میسی کو سعودی عرب کی جانب سے الہلال کلب کے ساتھ کھیلنے کیلئے ایک سال کے معاہدے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ میسی سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں