رات گئے خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، بڑا نقصان


خیبر پختونخوا میں لگاتار طوفانی بارشوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی مویشی ہلاک اور فصلیں متاثر ہوگئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ضلع مہمند میں 21 بکریاں، 14 بھیڑ اور ایک گائے ہلاک ہوگئیں۔ ہلاک مویشیوں کا تخمینہ لگا رہے ہیں، متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز رستم مردان میں آسمانی بجلی گرنے سے 70 بکریاں ہلاک ہوئیں۔

خیبرپختونخوا، ضلع کرم میں طوفانی بارشیں، طغیانی کا خدشہ

اس سے قبل گزشتہ روز مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ طغیانی کی وجہ سے نالوں کا پانی بازار میں داخل ہوگیا جو کئی ریڑھیاں بہا لے گیا۔ بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

دوسری طرف ضلع کرم میں بھی شدید بارشوں کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کُرم کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طغیانی کا خدشہ ہے۔ لوئر کُرم کے مختلف گاؤں میں اس وقت سیلابی ریلے نے تباہی مچا رکھی ہے۔

مالاکنڈ: بٹ خیلہ میں طوفانی بارش نے شہر ڈبو دیا

دریائے کُرم میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی کھیت متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوئر کُرم کے گاؤں ٹنگے میں سیلاب کے باعث گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں