اسلام آباد: حکومت نے توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ چند روز میں پیش کیا جائے گا۔
وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کا رواج ختم، عدالتی فیصلوں کا ٹرائل کیا جائے، خواجہ آصف
توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ حکمران اتحاد پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل پر اتفاق کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے افسر پارلیمنٹ نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، نور عالم خان
قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین قاسم نون نے اس ضمن میں کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون وقت کی ضرورت ہے۔