ساڑھے تین کروڑ ہیں، گنوائیں گے، ایک ایک ووٹ اور گنتی کا تحفظ کریں گے، حافظ نعیم

8 فروری کا الیکشن گیم چینجر، جماعت اسلامی کلین سویپ کریگی، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ساڑھے تین کروڑہیں، ساڑھے تین کروڑ گنوائیں گے، ایک ایک ووٹ اور گنتی کا تحفظ کریں گے۔

تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ

انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جتنی گنتی بڑھے گی، سندھ اسمبلی سے وڈیروں کی گنتی گھٹے گی، وڈیروں کی طاقت کو مسمار کریں گے، سندھ کے غریبوں کو آزاد کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ہمیں تقسیم مت کرو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو تعلیم ، روزگار اور ملازمتیں نہیں دی جاتیں، سیاسی بنیادوں پر ملازمتوں کی بندربانٹ کی جاتی ہے، خاص بنیاد پرملازمتوں کی بندربانٹ کہاں کا انصاف ہے؟

مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

انہوں نے کہا سندھ سیکریٹریٹ میں کراچی کے رہنے والوں کی نمائندگی نظر نہیں آتی، کیا سندھیوں کونوکری مفت میں دیتے ہو؟ جب میں سوال کرتا ہوں تو یہ لسانی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا پچھلی مردم شماری کے مقابلے میں گنتی کم تھی، گورنرشپ پکڑنے والوں سے کہتا ہوں ایک ایک فرد کی حفاظت کریں گے، کراچی کے لوگوں کا شکریہ، بلدیاتی انتخابات میں دل کھول کر ووٹ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا انتخابات آئین کے مطابق کرائیں۔

ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کرنیوالی کا سر چکرا گیا

احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا وفاقی حکومت یہ لارے لپےنہ دے  کہ گنتی جلدی پوری ہوگی تو جلد انتخابات ہوں گے، سندھ میں 44 صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہیں۔


متعلقہ خبریں