فاطمہ بھٹو کے شوہر کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟ جانیئے

کیا انجلینا جولی کو کشمیر نظر نہیں آرہا؟ فاطمہ بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے غیر ملکی باشندے گراہم بائر سے شادی کی تو لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟

بالی ووڈ سفر نامی ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ بھٹو کے شوہر کا تعلق امریکا سے ہے، اور وہ 1982 میں پیدا ہوئے۔وہ ایک کاروباری شخصیت  ہیں۔

فاطمہ بھٹو سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کیا اور  اپنا نام تبدیل کر کے جبران رکھ لیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تفصیل شیئر کی۔

بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

جونیئر بھٹو کا کہنا تھا ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے میری بہن فاطمہ کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا۔

بلاول نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ جوڑے کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں