صنعا میں بھگدڑ، 85 افراد جاں بحق


صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھگدڑ کے باعث 85 افراد جاں بحق اور 322 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صنعا میں ہونے والا واقعہ بھگدڑ مچنے کے باعث پیش آیا۔ بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت ہوا جب امدادی فنڈز کی تقسیم جاری تھی۔

یمن کے وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فنڈز تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایک سال میں کتنے ڈالرز کمائے ؟

وزارت داخلہ کی جانب سے اموات کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا تاہم درجنوں افراد کی ہلاکت تصدیق کی گئی اور مزید اموات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں