کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 27 اموات


نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی۔ 24 گھنٹے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 7 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.78 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہفتہ وار شرح 4.49 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خوابوں سے متعلق 10 دلچسپ حقائق

بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا ایک بار پھر وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں