نوجوانوں کو 5 لاکھ تک بلا سود قرض دینے کی منظوری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نوجوانوں کیلئے ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو آئندہ تین سال کیلئے پانچ لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

ہوشیار! قرض دینے والی انٹرنیٹ اپیلی کیشنز شہریوں کے گلے کا پھندا بن گئیں

اس بات کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی  وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی، وزارت نے کیے جانے والے فیصلے کی بابت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر بیان بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس نے ای بائیکس اور رکشہ کی عوام کو فراہمی وزیراعظم کے یوتھ بزنس اور ایگریکلچرل لون اسکیم کے تحت دینے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم کا نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان

ای سی سی نے رمضان المبارک سے عیدالفطر تک 20 ہزار میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو فراہم کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی ہے۔

پاکستانی معیشت صرف آئی ایم ایف قرض سے بحال نہیں ہو سکتی، موڈیز کی اقتصادی ماہر

اجلاس میں کسٹم اسٹیشن انگور اڈہ کو ایکسپورٹ روٹ ڈکلیئر کرنے کی بھی منظوری دی گئی، انگور اڈہ کو افغانستان اور سینٹرل ایشیا کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں