قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سمری پر دستخط ہو گئے


مظفر آباد: آزاد کشمیر کے سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے انتخاب تک سینئر وزیر کو وزیر اعظم کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے۔

صدر آزاد کشمیر کے دستخط کے بعد سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا گیا

صدر آزاد کشمیر کے دستخط کے بعد اب سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد نئے قائد ایوان کے انتخاب تک وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں