فاٹا کے لوگوں کو حق دیا جائے پھر الیکشن کرائے جائیں، نور عالم خان


اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو پہلے حق دیا جائے اور پھر الیکشن کرائے جائیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،عدالتی اصلاحات بل 2023منظور

انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوں گے تو دوسرے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا پارلیمنٹ پر ہر وقت حملہ ہوتا ہے، جو اس قانون کی مخالفت کرتا ہے وہ جمہوریت پسند نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا امریکی سینیٹرز اور کانگریسی رہنماؤں سے کون مل رہا ہے؟ الیکشن سے کوئی نہیں ڈرتا۔

ہم کبھی دشمنوں سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

نور عالم خان نے دعویٰ کیا الیکشن میں دوباہ ہم جیت کر آئیں گے اور وہ باہر رہیں گے،ان کے لیڈران شہید ہوئے ہیں آپ لوگوں نے کیا کیا ہے؟ ان کے لیڈران کے ساتھ ابھی بھی زیادتیاں ہو رہی ہیں، ایک لیڈر کو باہر رکھا گیا تھا، ان کو موقع ملتا ہے تو کونسی بری بات ہے؟ جو اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں وہ ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا پارلیمنٹ میں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو روکا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ آمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا بینچز کی تشکیل اور سوموٹو کے اختیار میں توازن نہیں تھا، عدلیہ کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں