ساتھی طالبہ پر قاتلانہ حملے کا ملزم ہائیکورٹ سے بری


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملزم شاہ حسین نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے عدالت عالیہ نے منظور کرلیا، مختصر فیصلہ جسٹس سرداراحمد نعیم نے فریقین کے وکلا کی بحث کے بعد سنایا۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ہم جماعت خدیجہ صدیقی کو چھریوں کے 23 وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔

سیشن عدالت نے شاہ حسین کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کی اپیل پر سزا میں کمی کرکے چار سال کردیا گیا تھا، اس کے بعد بھی شاہ حسین نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں عدالت سے سزا ختم کرکے رہائی کی استدعا کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں