ایران نے 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں سفیر نامزد کر دیا


8 سال بعد ایران نے متحدہ عرب امارات کے لئے اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران نے سینئر سفارتکار رضا امیری کو ابوظہبی کے لئے سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات میں بطور ایرانی سفیر تعینات ہوں گے۔

اس سے قبل رضا امیری الجیریا، اریٹیریا اور سوڈان میں ایران کے سفیر بھی رہ چکے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر امارات نے بھی اپنا ایران سے سفیر واپس بلوا لیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2022ء میں ایران میں دوبارہ اپنا سفیر تعینات کر دیا تھا، اب ایران کی جانب سے بھی متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں