کین ولیمسن زخمی، آئی پی ایل سے باہر

kane williamson

پاکستان کے ہاتھوں شکست کیوی کپتان بھی بول پڑے


چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن افتتاحی میچ میں زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والےکین ولیمسن نے اسکوائر لیگ بائونڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی۔

اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ سے قبل سینئر کرکٹر کی اس تکلیف نے کیوی کپتان گیری اسٹیڈ کو بھی پریشان کردیا،انھوں نے کہا کہ ہمیں کین ولیمسن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ابھی ورلڈ کپ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔واضح رہے کہ کین ولیمسن نے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیح دی تھی ۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔


متعلقہ خبریں