اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا دے دیا۔
شاداب خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے کی خوشخبری دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر میں نے سب سے زیادہ وقت یو اے ای میں گزارا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یو اے ای ہمیشہ اپنے گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے اور یہاں کا گولڈن ویزا ملنے پر مجھے فخر ہے۔
View this post on Instagram
شاداب خان کا شمار قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور انہیں گزشتہ دنوں ہونے پاک افغان ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔