افغانستان سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار میں ہوں، محمد حارث


شارجہ: افغانستا ن سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار پاکستانی کرکٹر محمد حارث نے اپنے آپ کو ٹھہرا دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میری پیاری قوم جو رزلٹ ہم چاہتے تھے وہ نہیں دے سکے، انہوں نے کہا کہ اس سب کا میں ذمہ دار ہوں۔

مزید کہا کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اورمزید مضبوط ہو کر سامنے آئیں گے، انشاء اللہ۔

واضح رہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف 2-1 سے شکست کھا کر سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے،دوسری جانب افغانستان نے پہلی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں