اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے آئی لینڈ ریونیو سروس کے 17 ویں گریڈ کے آفیسر نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی۔
ملازم نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کہا کہ میں سی ایس ایس آفیسر ہوں اور ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر میں گزشتہ چار سال سے کام کر رہا ہوں، میں قرآن پاک پر حلف دے کر کہہ سکتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی کرپشن نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک لاکھ 22 ہزار 9 سو 22 روپے تنخواہ لے رہا ہوں اور میرے عمومی اخراجات 1لاکھ 10 ہزار 5 روپے تک ہیں، ان اخراجات میں میں نے بطور شوہر اور والد کے وہ اخراجات شامل نہیں کئے جو کرنے پڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات کے مقابلے میں تنخواہ کم ہے، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایف بی آر کے ملازم نے وزیراعظم کو خط لکھاکہ مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں، نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس اور دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔
ملازم نے کہاکہ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔ملازم نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الانس فراہم کیا جائے۔