سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 5بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔
پہلےاور دوسرے مرحلے میں ری پولنگ24یونین کونسل میں ہورہی ہے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستوں پردوبارہ پولنگ کی جائے گی۔
24 یونیں کونسلز میں کل 81پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 21مردوں کیلئے خوتین کے ئے 22 جبکہ 38مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اضلاع میں رجسٹرڈووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ9ہزار687ہے۔