راولپنڈی: ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کی جانے والی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد اظہراقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمدعیسیٰ شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان:فورسزاور دہشت گردوں میں جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک،2جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ساگو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے روک لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سبی :بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرحملہ ،9اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔