راولپنڈی میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

1122

راولپنڈی: پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کلر سیداں کے علاقے بیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ون فائیو پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس پارٹی کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت زلیخاں بی بی اور نظرینہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ایک گھڑی نے 1264گھڑیوں کا سراغ لگا لیا، علی نواز اعوان

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی شناخت عنصر اور پرویز کے ناموں سے ہوئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔


متعلقہ خبریں