سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے، شاداب کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاہد آفریدی

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی شاہد آفریدی کا بھی ردعمل آگیا


سابق کپتان شاہد آفریدی نے آل راونڈر شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے  پی سی بی کے فیصلے کو سہراتے ہوئے لکھا کہ بورڈ کی جانب سے سینیئرز کھلاڑیوں کو آرام دینا اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت شاداب خان کو کپتانی کا موقع فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کھیل کے میدان میں خود کو ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں