مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔نواز شریف کی شہباز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی انتخابات پر گفتگو ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں امیدواروں کے چناو پر سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے حتمی امیدواروں کا چناو پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی خود صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔