غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری


قاہرہ: مصر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ناقابل واپسی پر سرمایہ کاری کی نیت سے آنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا۔ مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبعولی نے اعلان کیا کہ وہ درخواست گزاروں کو 4 شرائط پر مصر کی شہریت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار مصر میں 3 لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدیں اور ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں جبکہ مصر کے کسی بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر بھی جمع کرئے جائیں یا سرکاری خزانے کے غیر ملکی ریونیو میں ناقابل واپسی ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی نااہلی، اپنے ہی علاقے میں گولہ گرا دیا، متعدد افراد ہلاک

واضح رہے کہ پاکستان کی طرح مصر میں بھی اس وقت ڈالر کی شدید قلت ہے اور وہ بدترین مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔


متعلقہ خبریں