شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج


تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 23/373 تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں رش کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فواد چودھری نے عوام کو حکومت کے خلاف اکسایا، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

درج ایف آئی آر میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں