وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو پیش کرنے کاحکم

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وزیر داخلہ کو 7مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات  میں رانا ثناءاللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت  درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے ملزم  وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف ادروں کو دھمکانے اور چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کردی، عمران خان ہارا تو انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریگا، رانا ثنا اللہ

گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی ۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پولیس کو  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو  7 مارچ کو گرفتار کرکے  عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا  گیاہے۔


متعلقہ خبریں