کاغذات نامزدگی میں تبدیلی: الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے گا

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن اخترنذیر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، لاہورہائی کورٹ نے نامزدگی فارم میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے متعلقہ دفعات کو کالعدم قرار نہیں دیا، ہم ابہام دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

اخترنذیر کے مطابق عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے تحت نامزدگی فارم بنانے کا اختیار رکھتا ہے لہذا اس حوالے سے ادارے کا  جو موقف پہلے تھا وہ آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہورہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد ہی الیکشن کمیشن کوئی حتمی فیصلہ کرے گا اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی جائیں گی، تین یا چار جون کے بعد کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ نامزدگی فارم پرہائی کورٹ کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے، ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نامزدگی فارم بنانا ہے یا پرانے میں ترامیم کرنی ہیں۔


متعلقہ خبریں