دمشق پر اسرائیل کے فضائی حملے، 15 افراد ہلاک


شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے کے قریب شام کے  دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔  اور سرکاری ذرائع ابلاغ  نے رپورٹ کیا کہ شام کا فضائی دفاع ’دمشق کے آس پاس آسمان میں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

شام کی سرکاری  نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملوں میں وسطی دمشق کےایک رہائشی محلے کو نشانہ بنایا۔  حملے میں متعدد رہائشی عمارتوں کی تباہی کے ساتھ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک فوجی اور 15 شہری زخمی بھی ہوئے۔


متعلقہ خبریں