ضیاء محی الدین 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے


عظیم کمپئیر، صداکار، ہدایت کاراوراداکار ضیا محی الدین اکیانوے برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں۔

ضیا محی الدین بیس جون انیس سواکتیس کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کا ضیامحی الدین شوکئی برس تک پی ٹی وی پرچلا جس میں معین اختر سمیت کئی نوجوانوں کوموقع ملا، انہیں لازوال فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اورستارہ امتیازسےنوازا گیا تھا۔

ضیامحی الدین نےہالی ووڈ سمیت کئی انٹرنیشنل پراجیکٹس پرکام کیا،وہ اپنی آوازاورتلفظ کی وجہ سےایک اکیڈمی کادرجہ رکھتے تھے، ان کی نماز جنازہ آج کراچی ڈیفنس میں ظہر کے وقت ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں