بروقت انتخابات کے انعقاد کےلیے صرف عدلیہ سے امید ہے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات کے انعقاد کےلیے صرف عدلیہ سے امید ہے۔ 

صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو مس منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جو بری طرح ناکام ہوئی۔ نوازشریف پاکستان واپس آئیں، انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

آرمی چیف سے ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

نواز شریف میری نا اہلی چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کو ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں بلنڈر تھا، عمران خان

عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہشتگردی کے خلاف اے پی سی بلائیں،، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار ںاور مخلص لوگوں کو دیں گے۔ معیشت کو سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔ حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں