نئی دہلی: بھارت میں ایک خاندان نے اپنے داماد کی ایسی خاطر داری کی جو نہ دیکھی نہ سنی کے مصداق سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور کوچز پر ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات
مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاندان نے اپنے داماد کی دعوت کے لیے کل 379 ڈشز تیار کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
View this post on Instagram
میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں دعوت کا اہتمام اس طریقے سے کیا کہ داماد کی تواضع کے لیے 379 ملکی و غیر ملکی کھانوں کی ڈشز بنائیں جنہیں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
مودی کی سچائی دکھانے پر، بی بی سی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر
رپورٹ کے مطابق داماد کی آؤ بھگت کے لیے خاندان کی جانب سے آٹھ ماہ قبل باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی جب کہ عمل درآمد کے لیے پورے خاندان کو ایک ہفتہ لگا۔
خاوند کے ساتھ میکے آنے والی دلہن کوسوما نے ذرائع ابلاغ سے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے کچھ منفرد کرنے کا سوچا تھا لیکن جب یہ تمام کھانے میرے شوہر کے سامنے ایک ساتھ آئے تو وہ انہیں دیکھ کر صدمے کی سی کیفیت سے دوچار ہو گئے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی دامادوں کی خاطر تواضع کے لیے درجنوں نہیں سینکڑوں کھانے پکائے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی کھانسی کے2 بھارتی سیرپ پر پابندی
بھارت میں گزشتہ دنوں ہی آندھرا کی ایک فیملی نے اپنے داماد اور بیٹی کی دعوت کے لیے 173 ڈشز تیار کی تھیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر وائرل ہوئی تھی۔