5 ہزار کلو وزنی کیک


ایتھنز: یونان میں 200 باورچیوں نے مل کر 5 ہزار کلو کیک بنا لیا اور گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال نو کی آمد کے موقع پر یونان کے 200 باورچیوں کی ٹیم نے 5 ہزار کلو وزنی ویسیلوپٹا نامی روایتی کیک بنایا۔

اس کیک کے لیے ایتھنز اور نواحی علاقوں کی بیکریوں کے درجنوں پکوانوں نے شرکت کی اور تیار ہونے والے کیک کو ایتھنز کے مضافاتی علاقے پیریسٹیری کی ایک گلی میں رکھا گیا۔

5 کلو وزنی اس کیک کو بنانے کے لیے 3 ہزار 991 کلو آٹا، ایک ہزار 995 کلو مکھن، 997 کلو چینی، 48 کلو کوگنیک، 2 ہزار انڈے، ایک ہزار 5 سو نارنگی اور 4 ڈبے وینیلا استعمال کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اس وزنی کیک کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کرا دیا گیا ہے لیکن ادارے کی جانب سے سب سے بڑا ویسیلوپٹا قرار دیا جانا ابھی باقی ہے۔

کیک کو تیار کیے جانے کے بعد 50 ہزار ٹکڑوں میں کاٹ کر تقریب کے شرکا میں تقسیم کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں