میری نظر میں الیکشن کمیشن کیلئے کل الیکشن کرانا ناممکن ہے، کنور دلشاد

انتخابات 11 فروری تک ہونگے، الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلوں کا پابند ہے، کنور دلشاد

اسلام آباد: سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔

اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی سسٹم کو بچا لیا ہے۔

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر الیکشن کرا سکتا ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل نہیں ہیں تو پھر اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت سے وقت مانگا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

کنور دلشاد نے کہا الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، میری نظر میں الیکشن کمیشن کیلئے کل الیکشن کرانا نا ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں