مراکش سے شکست: رونالڈو رو پڑے


 فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں  مراکش کے ہاتھوں شکست  کے بعد اسٹار فٹبالر رونالڈو رو پڑے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ  کے کوارٹر فائنل میں  مراکش نے پرتگال کو شکست دی تو اسٹار فٹبالر رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: ایک اوربڑا اپ سیٹ، پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں

مراکش نے پرتگال کو ایک صفرسے شکست دی تو رنالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے اسٹیڈیم سے روانہ ہوئے۔  رونالڈو کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


مراکش کے خلاف میچ میچ  میں رونالڈو اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کے لیے دوسرے ہاف میں میدان میں اترے اور متعدد بار گول کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ:فرانس سیمی فائنل میں،لائن اپ مکمل

مراکش سے  ہار کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔ پانچ مرتبہ دنیا کے بہترین پلیئر کا خطاب حاصل کرنے والے رونالڈو کبھی ورلڈ کپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔

مراکش فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والاپہلا افریقی ملک بن گیا ہے۔ ورلڈ کپ میں کوئی مخالف ٹیم اب تک مراکش کے خلاف گول سکور نہیں کر سکی۔


متعلقہ خبریں