سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، تین اہلکار شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک مومن علی، سپاہی سلیم شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں