فائنل میچ، پاکستان کے نعرے لگانے والے کشمیریوں پر بھارت میں تشدد


بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارت میں پاکستانی ٹیم کا ساتھ دینا کشمیریوں کو مہنگا پڑ گیا۔

انتہا پسند ہندووں نے  کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بھارتی پنجاب کے شہر موگا میں کشمیری طلبا پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی پر تشدد کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری طلبا پر پتھراو کیا گیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوئے۔

کشمیری طلبا کا کہنا ہے کہ بھارتی شائقین کی جانب سے میچ کے دوران اسلام کے خلاف نعرے بازی کی جانے لگی جس پر مسلمان طلبا جزباتی ہو گئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 طلبا کو ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کو معمول کی چوٹیں آئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں