دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ پگھلنے کے قریب


قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ پگھلنے کے قریب ہے، ناسا نے برفانی تودے کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

امریکی نیشنل آئس سینٹر کے مطابق اے 76 اے تودہ اب پگھلنے کے قریب ہے، یہ برفانی تودہ 135 کلومیٹر طویل اور 26 کلومیٹر چوڑا ہے، جس کی پیمائش جون 2021 میں کی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے-76اے کے پگھلنے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔


ناسا نے 31 اکتوبر کو برفانی تودے کی تصویر بھی لی تھی جس میں اسے ڈریک گزرگاہ میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ گزرگاہ بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔


متعلقہ خبریں