پی ٹی آئی لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ، وزارت داخلہ کا صوبوں کو خط


وزارت داخلہ نےصوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔آئین کے آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔آئین کے آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں،تمام سرکاری ملازمین آئین کے تحت فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں۔کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

خط میں کہا گیا ہے کہ کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہو گی۔صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں،لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔پی ٹی آئی نے 28 اکتوبر کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں