بیک ڈور مذاکرات میں جو ہورہا ہے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات میں جو ہورہا ہے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہوجائے گا، راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلیے خوش آئند ثابت ہوگی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے قریب ہیں، 16 نومبر کومتوقع ہیں، معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ،عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، 77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں، محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، شیخ رشید

عوام اور دنیا کو علم ہے اس حکومت نے جانا ہے، ایک ارب ڈالر تو اسحاق ڈار ہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خود کو ثابت کریں، اسمبلی میں کوئی کشش نہیں، سیاست کا فائنل راونڈ جاری ہے۔

ن لیگ کے حالات ہم سے زیادہ خراب ہیں، موجودہ صورتحال سے ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، لال حویلی سے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ حکومت نےملک کاسیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیاہے۔ ہمیں اسمبلی اس لیےلانا چاہتےہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔

10روزمیں فائنل راونڈ ہوگا، اکتوبرنومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ، ایک کا ہونا ضروری ہے۔


ریاستی ادارے مظلوم عوام کےساتھ ہوتےہیں، ظالموں کےساتھ نہیں۔ نیب کی عدالتیں4اورکیس3 رہ گئےہیں، ڈارکوIMF اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔ بجلی کےبعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا،

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔


متعلقہ خبریں